اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے وینزوئلا کے صدر نکولس مادرو سے ٹیلیفون پر گفتگو میں وینزوئلا کی حکومت اور عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے
روس اور وینزوئلا کے صدور نے ٹیلیفونی گفتگو میں تجارت، اقتصاد، توانائی، ثقافت، انسان دوستانہ امور اور سبھی دیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبے جاری رکھنے پر زور دیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں امریکی دھمکیوں کے مقابلے میں وینزوئلا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔
صدر ولادیمیر پوتن نے بیرونی دباؤ کے مقابلے میں اپنے ملی مفادات اور قومی اقتداراعلی کے تحفظ میں نکولس مادورو کی پالیسی کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ